واشنگٹن(آن لائن)سابق امریکی مندوب زلمے خلیل زاد نے کہا ہے کہ وہ کسی شخص یا ملک کے لیے لابنگ نہیں کرتے نہ ہی وہ کسی کے ایجنٹ ہیں۔ایک بیان میں سابق امریکی مندوب زلمے خلیل زاد نے کہا کہ پاکستان کے “مسٹر 10 پرسنٹ” کو جواب دے رہا ہوں، پاکستان کے بحران پر تشویش کا اظہار کیا ہے جو شدت اختیار کر رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ عام لوگ بیرون ملک پوش گھروں کے مالک نہیں جہاں وہ بھاگ سکیں۔اس سے پہلے سابق صدر آصف علی زرداری نے ایک انٹرویو میں کہا تھا کہ زلمے خلیل زاد تنخواہ دار آدمی ہے، اسے کسی لابی نے اپروچ کیا ہوگا تبھی وہ عمران خان کی حمایت کر رہا ہے۔
Load/Hide Comments



