اسلام آباد (آن لائن) عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے دو دوست ممالک کی جانب سے پاکستان کو ضروری مالی امداد فراہم کرنے کا خیر مقدم کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق آئی ایم ایف مشن برائے پاکستان کے سربراہ نیتھن پورٹر نے کہا ہے کہ پاکستانی معاشی ٹیم اور آئی ایم ایف حکام کے درمیان حالیہ مذاکرات میں مضبوط پالیسیوں کو برقرار رکھنے اور آئی ایم ایف کی جانب سے عائد کی جانے والی شرائط پر عملدرآمد کی کوششوں میں مدد کے لئے خاطر خواہ مالی مدد فراہم کرانے کی ضرورت پر اتفاق ہوا۔ نیتھن پورٹر نے کہا آئی ایم ایف دوست ممالک کی جانب سے مالی اعانت فراہم کئے جانے کی حمایت کرتا ہے اور سٹاف لیول معائدے کی تکمیل کے لئے پاکستان کو مالی یقین دہانیاں جلد از جلد ملنے کا خواہاں ہے۔
Load/Hide Comments



