پورے ملک میں جی ایس ٹی کا یکساں اسٹرکچر نافذ کرنے کا منصوبہ بھی شامل ہے،اسحاق ڈار

اسلام آباد(آن لائن) وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی ویڈیو لنک پر عالمی بینک کے جنوبی ایشیا کے لئے وائس ڈائریکٹر مارٹن ریزر سے بات چیت کی ہے۔یہ بات چیت آئی ایم ایف اور ورلڈ بینک کے موسم سرما کے اجلاس کا حصہ ہے۔ اجلاس واشنگٹن میں جاری ہیں اسحاق ڈار کی اقتصادی ٹیم بھی ویڈیو لنک کے ذریعے بات چیت میں شامل ہیں۔ امریکہ میں پاکستان کے سفیر اور اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے گورنر بھی بات چیت میں شامل ہیں۔ وائس ڈائریکٹر کو ورلڈ بینک کے منصوبوں کے تحت پاکستان میں جاری منصوبوں کی تکمیل کے بارے میں تفصیل بتائی گئی۔ ان منصوبہ کا تعلق رائز ٹو پروگرام سے ہے۔ پورے ملک میں جی ایس ٹی کا یکساں اسٹرکچر نافذ کرنے کا منصوبہ بھی شامل ہے۔ اسحاق ڈار نے سیلاب زدہ لوگوں کی بحالی کے لیے ورلڈ بینک کے تعاون کا شکریہ ادا کیا۔ وائس ڈائریکٹر نے پاکستان کی کوششوں کوسراہا ہے انہوں نے پرائس پروگرام کو کامیابی سے چلانے کو بھی سراہا۔