نیپرا نے کے الیکٹرک کیلئے فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں 58پیسے فی یونٹ اضافہ کر دیا

اسلام آباد(آن لائن)نیپرا نے کے الیکٹرک کے ماہانہ فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ برائے فروری 2023 فروری جاری کر دیئے ہیں اورکے ماہانہ فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ کی مد میں 58 پیسے فی یونٹ اضافے کی منظوری دیدی،اس حوالے سے نوٹیفیکیشن جاری کر دیاگیا ہے۔کے الیکٹرک نے 1 روپے 66 پیسے فی یونٹ اضافے کی درخواست کی تھی،اتھارٹی نے 30 مارچ 2023 کو ایف سی اے پر عوامی سماعت کی تھی،نیپرا کے مطابق اس سے قبل جنوری کا ایف سی اے صارفین سے 1 روپے 71 پیسے چارج کیا گیا تھا، جو کہ صرف 1 ماہ کے لئے تھا،فروری کا ایف سی ایجنوری کی نسبت 1 روپے 13 پیسے کے الیکٹرک کے صارفین سے کم چارج کیا جائے گا، اس کا اطلاق صرف اپریل کے ماہ کے بلوں پر ہوگا، اس کا اطلاق کے الیکٹرک کے تمام صارفین ماسوائے لائف لائن اور اور الیکٹرک وہیکل چارجنگ اسٹیشنز پر ہوگا،نیپرا صارفین پر ہوگا۔