اسلام آبا د (آن لائن) وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا کہ پاکستان معاشی تباہی کے اثرات سے نکل رہا ہے۔ آئی ایم ایف پروگرام عمران حکومت کی وعدہ خلافی کی وجہ سے معطل تھا۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ اپریل 2022 میں حکومت سنبھالی تو آئی ایم ایف پروگرام عمران حکومت کی وعدہ خلافی کی وجہ سے معطل تھا اور ملک دیوالیہ ہونے کے دھانے پر تھا۔وزیر اطلاعات نے کہا کہ سابق حکومت نے جاتے جاتے خزانے کے لئے ناقابل برداشت فیول سبسڈی دی جس کی وجہ سے قوم کو 100 ارب روپے ماہانہ خسارہ برداشت کرنا پڑا۔ گزشتہ سال ہماری امپورٹس 80 ارب اور برآمدات 31 ارب ڈالر تھیں،تاریخ کے سب سے بڑے 49 ارب ڈالر تجارتی خسارے کا سامنا تھا۔ انہوں نے کہا کہ سابقہ حکومت 17.5 ارب ڈالر کا کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ دے کر گئی۔وزیر اطلاعات نے کہا کہ آج فیڈرل، ٹریڈ اور کرنٹ اکاؤنٹ خساروں سمیت ملک کی معاشی صورتحال میں بہتری آ رہی ہے۔شدید معاشی مشکلات کے باوجود ہم نے سیلاب کی صورتحال کا مقابلہ کیا، متاثرین کی مدد کی۔بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کی رقم میں اضافہ کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ غریب خاندانوں کو مفت آٹا دے رہے ہیں تاکہ انہیں مہنگائی سے ریلیف مل سکے۔
Load/Hide Comments



