اسلام آباد (آن لائن) وزیر خزانہ اسحاق ڈار کا کہنا ہے چینی بینک آئی سی بی سی سے 30 کروڑ ڈالر آج (جمعہ) کو موصول ہو گئے ہیں۔ جمعہ کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک پیغام میں وزیر خزانہ نے کہا آئی سی بی سی نے 1.3 ارب ڈالر فراہم کرنے تھے۔ آج موصول ہونے والی قرض کی آخری قسط ہے۔ وزیر خزانہ نے کہا اس سے زرمبادلہ کے ذخائر بڑھ جائیں گے۔
Load/Hide Comments



