اسلام آباد (آن لائن) وفاقی وزیر خزانہ اور ریونیو سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے گزشتہ روز اسلام آباد سے زوم کے ذریعے آئی ایم ایف/ورلڈ بینک کے موسم بہار کے اجلاسں سں کے سلسلہ میں آئی ایم ایف کی ڈپٹی منیجنگ ڈائریکٹر اینٹونیٹ مونیسو سیح کے ساتھ شرکت کی۔ وزیر مملکت برائے خزانہ و محصولات ڈاکٹر عائشہ غوث پاشا، وزیراعظم کے معان خصو صی برائے خزانہ طارق باجوہ، وزیراعظم۔ کے معاون خصوصی برائے محصولات طارق محمود پاشا نے اسلام آباد سے ورچوئل طور پر اجلاس میں شرکت کی۔ جبکہ امریکہ میں پاکستان کے سفیر مسعود احمد خان، گورنر اسٹیٹ بینک جمیل احمد، سیکریٹری خزانہ، سیکریٹری اقتصادی امورڈویژن نے واشنگٹن ڈی سی میں ذاتی طور پر شرکت کی۔ وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار اور اینٹونیٹ مونیسو سیح نے حکومت پاکستان کی معاشی اور مالیاتی پالیسیوں اور اصلاحات اور آئی ایم ایف کے جاری پروگرام کے لیے پیشگی اقدامات پر عمل درآمد کے حوالے سے حکومت پاکستان کے اقدامات پر تبادلہ خیالکیا۔وزیر خزانہ محمد اسحاق ڈار نے انہیں ملک کے معاشی نقطہ نظر سے آگاہ کیا اور معاشی استحکام لانے کے لیے حکومتی اقدامات سے آگاہ کیا جس سے ترقی کی راہ ہموار ہو رہی ہے۔ وزیر خزانہ نے مزید بتایا کہ توسیعی فنڈ سہولت کے تحت نویں جائزے کے لیے تمام پیشگی کارروائیاں مکمل ہو چکی ہیں اور حکومت پاکستان آئی ایم ایف کے ساتھ طے پانے والی اپنی ذمہ داریوں کو پورا کرنے کے لیے پوری طرح پرعزم ہے۔ وزیر خزانہ نے یہ بھی بتایا کہ تمام بین الاقوامی ذمہ داریوں کو بروقت پورا کیا گیا ہے آئی ایم ایف کی ڈپٹی منیجنگ ڈائریکٹر انٹونیٹی مونیسو نے نے حکومت کی پالیسیوں کو سراہا اور آئی ایم ایف کیساتھ طے شدہ پیشگی اقدامات کے نفاذ کے سلسلے میں مختلف شعبوں میں حکومت کے اقدامات کی حمایت کی۔ انہوں نے مل کر کام جاری رکھنے کے لیے اپنی حمایت کو مزید بڑھایا اور اس اعتماد کا اظہار کیا کہ بہت جلد سٹاف لیول معاہدے پر پر دستخط ہو جائیں گے۔ وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار نے 9ویں جائزے کو مکمل کرنے میں تعاون پر محترمہ اینٹونیٹ مونیسو سیہ کا شکریہ ادا کیا.
Load/Hide Comments



