اسلام آباد(آن لائن)اسلام آباد: صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے پاک فوج کے شہداء کے لواحقین سے ٹیلی فون پر اظہارِ افسوس کرتے ہوئے کہا ہے کہ پوری قوم دہشت گردی کے مکمل خاتمے کیلئے متحد ہے، پوری قوم دہشت گردی کے خلاف جنگ میں شہداء کی خدمات کو سلام پیش کرتی ہے۔صدر مملکت نے 8 اپریل کو جنوبی وزیرستان میں جام شہادت نوش کرنے والے نائیک فضل جانان کے ورثاء سے رابطہ کیا۔صدر مملکت نے 8 اپریل کو خیبر باڑہ میں شہید ہونے والے نائیک نذیراللہ محسود اور نائب صوبیدار حضرت گل کے لواحقین سے بھی فون پر اظہار افسوس کیا،صدر مملکت نے 5 اپریل کو جنوبی وزیرستان میں شہید ہونے والے سپاہی حامد رسول کے بھائی سے بھی فون پر بات کی،صدر مملکت نے شہداء کو دہشت گردی کے خلاف جنگ میں جان کا نذرانہ پیش کرنے پر خراج عقیدت پیش کیا۔صدر مملکت نے کہا کہ پوری قوم دہشت گردی کے مکمل خاتمے کیلئے متحد ہے، پوری قوم دہشت گردی کے خلاف جنگ میں شہداء کی خدمات کو سلام پیش کرتی ہے، صدر مملکت نے شہداء کیلئے بلندی درجات کی دعا کی، قوم کی جانب سے شہداء کے خاندانوں کا شکریہ ادا کیا اور شہداء کیلئے بلندی درجات اور اہل ِ خانہ کیلئے صبر جمیل کی دعا کی۔
Load/Hide Comments



