روسی صدر ویلادیمیر پیوٹن کی صحت بگڑنے لگی،ڈاکٹرز کو بھی تشویش

ماسکو (آن لائن) روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن کی صحت خراب ہونے لگی جس پر اب ڈاکٹرز کو بھی تشویش شروع ہوگئی ہے۔غیرملکی میڈیا کے مطابق گزشتہ سال یوکرین جنگ کے بعد سے روس کے صدر کی صحت کے بارے میں مختلف قیاس آرائیاں سامنے آرہی تھیں لیکن اب حالیہ رپورٹ کے بعد ان کے ڈاکٹرز کو بھی تشویش ہونا شروع ہوگئی ہے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق روسی صدر کی نئی میڈیکل رپورٹ کے مطابق انہیں شدید سر درد، زبان کی تکلیف اور دھندلا نظر آرہا ہے۔رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ ولادیمیر پیوٹن نے اپنے دائیں بازو اور ٹانگ میں جزوی طور پر احساس کم ہونے کی بھی شکایت کی جس پر ڈاکٹروں کی ٹیم نے ابتدائی طبی امداد دے کر انہیں دوا لینے اور کئی دن آرام کرنے کا مشورہ دیا ہے۔ غیرملکی میڈیا کے مطابق روسی صدر نے ڈاکٹروں کی تجویز کو بالکل نظر انداز کردیا ہے۔رپورٹس کے مطابق روسی صدر کی حالت میں بہتری آنے کے بعد ان کے طبی ماہرین کی ایک بڑی ٹیم میں تشویش کم ہونا شروع ہوگئی ہے۔