وسا کھی میلہ پر پاکستان آ ئے بھارتی سکھ یا تریوں کا ننکانہ صاحب میں یاترا کا تیسرا روز ننکانہ صاحب میں موجود گوردواروں پر حاضری، اپنی مذہبی رسومات ادا کیں

لاہور (آن لائن) وسا کھی میلہ پر پاکستان آ ئے بھارتی سکھ یا تریوں کا ننکانہ صاحب میں یاترا کا تیسرا روز ننکانہ صاحب میں موجود گوردواروں پر حاضری، اپنی مذہبی رسومات ادا کیں۔گورو کی دھرتی کی خوشحالی اور قیام امن اور اتحاد کے لئے خصوصی دعائیں کیں۔ ڈپٹی سیکرٹری (شرائن) سیف اللہ و دیگر رہنما انکے ہمراہ تھے۔ مہمانوں نے سکیو رٹی و رہائش سمیت دیگر انتظامات کی تعر یف کی۔ یاتریوں نے ننکانہ صاحب میں موجود گوردوارہ کیارا صاحب، گورودوارہ بالیلہ، گورودوارہ پانچویں چھٹی پادشاہی، گورودوارہ مالجی صاحب، گورودوارہ پتی صاحب،گورودوارہ تمبو صاحب کا دور ہ کیا۔ یاتریوں نے ننکانہ صاحب کے بازاروں میں شاپنگ بھی کی۔ متروکہ وقف املاک بورڈ کی جانب سے یاتریوں کے لئے سیکیورٹی لنگر اور رہائش کے بہترین انتظامات کئے گئے تھے۔ بورڈ ترجمان کے مطابق یاتری آ ج 12 اپریل کو ننکانہ صاحب سے گو رودوارہ پنجہ صاحب وساکھی میلہ کی تین روزہ تقریبات میں شرکت کے لئے روانہ ہونگے۔ 14اپریل کو مرکزی تقریب کے بعد اسی روز لاہور روانہ ہو نگے۔