نوازشریف آخری عشرہ مکہ مکرمہ میں عبادات میں گزاریں گے،نوازشریف سعودی عرب میں شاہی مہمان ہونگے

لندن (آن لائن)نوازشریف آخری عشرہ مکہ مکرمہ میں عبادات میں گزاریں گے۔نوازشریف سعودی عرب میں شاہی مہمان ہونگے۔مریم نواز اپنے اہل خانہ کے ساتھ پہلے ہی سعودی عرب ہیں۔ نواز شریف عمرہ ادائیگی کیلئے لندن سے سعودی عرب روانہ ہوگئے روانگی سے قبل صحافی نے سوال کیا کہ آپ پانچ سال بعد عمرے کیلئے جا رہے ہیں، کیسا محسوس کر رہے ہیں؟جس کے جواب میں میاں نواز شریف نے جواب دیا کہ اللہ سے دعا کریں.