لاہور(آن لائن)گجرات اور منڈی بہاوالدین میں 100 ارب سے زائد کے ترقیاتی منصوبوں میں بڑے پیمانے پر بیضابطگیوں،کک بیکس اور ناقص مٹیریل کے استعمال کی تحقیقات میں پیشرفت سابق وزیر اعلی چوہدری پرویز الہی،مونس الہی، علی افضل ساہی اور محمد خان بھٹی کے خلاف نیب کا گھیرا مزید تنگ کر دیا ہے۔نیب نے سیکرٹری سی اینڈ ڈبلیو کو خط لکھ کر گجرات میں مالی سال 2022,23 کے تمام تعمیراتی ٹھیکوں کی تفصیلات مانگ لیں نیب نے گجرات اور منڈی بہاوالدین کے ترقیاتی منصوبوں کے ٹینڈرز، ادائیگیوں،پرفارمنس گارنٹی،کام کے معیار کی تفصیلات 14 اپریل تک مانگ لیں نیب گجرات اور منڈی بہاؤالدین میں ترقیاتی منصوبوں کے ٹینڈرز میں قوانین کی خلاف ورزیوں، قبل ازوقت ادائیگیوں،کروڑوں روپے کمیشن سمیت مختلف الزامات کے تحت تحقیقات کررہاہے سابق وزیراعلی چوہدری پرویز الہی،مونس الہی، علی افضل ساہی پر کمیشن کی مد میں سرکاری خزانے کو کروڑوں روپے کا نقصان پہنچانے کا الزام ہے چیف انجینئر نارتھ نے گجرات کی سکیموں میں مبینہ غبن اور معیار چیک کرنے کے لئے ٹیمیں تشکیل دے رکھی ہیں نیب لاہور کے اہلکار بھی سی اینڈ ڈبلیو کی معائنہ ٹیموں میں شامل ہوں گے۔
Load/Hide Comments



