جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی پارلیمنٹ آمد سوشل میڈیا پر ٹاپ ٹرینڈ بن گیا

اسلام آباد (آن لائن)سپریم کورٹ کے سینئر ترین جج جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی پارلیمنٹ آمد سوشل میڈیا پر ٹاپ ٹرینڈ بن گیا۔جسٹس قاضی فائز عیسیٰ 1973ء کے آئین کے پچاس سال پورے ہونے پر پارلیمنٹ کے خصوصی اجلاس میں شریک ہوئے۔قاضی فائز عیسیٰ کے ایک جانب قائم علی شاہ بیٹھے ہوئے تھے۔جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے قومی اسمبلی سے خطاب بھی کیا۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹرپر ان کی قومی اسمبلی میں موجودگی کی ویڈیو وائرل ہوگئی جس پر صارفین کمنٹس کررہے ہیں جبکہ پی ٹی آئی اور لیگی صارف آمنے سامنے آگئے اور کھل کر اپنے خیالات کا اظہار کر رہے ہیں۔