لاکھوں فرزندان اسلام آج منگل کو اعتکاف بیٹھیں گے

اسلام آباد (آن لائن)لاکھوں فرزندان اسلام آج منگل کوکو اعتکاف بیٹھنے کی سعادت حاصل کریں گے،انتظامات مکمل کر لئے گئے۔تفصیل کے مطابق رمضان المبارک کے آخری عشرہ کا ایک روز بعد آغاز ہورہا ہے۔20رمضان المبارک بمطابق 11اپریل منگل کو لاکھوں فرزندان اسلام نماز مغرب سے قبل مسنون اعتکاف بیٹھیں گے اس سلسلے میں ملک بھر کی مساجد میں اعتکاف بیٹھنے کے لئے خصوصی انتظامات کئے جارہے ہیں، گھروں اور مساجد میں خصوصی تیاریاں کی گئی ہیں۔ماہ مقدس رمضان المبارک کے آخری عشرے کے آغاز میں ایک روز باقی ہے،آخری عشرے میں مسلمان اعتکاف کی سعادت حاصل کرتے ہیں، اللہ تعالیٰ کی قربت اور لیلۃ القدر کی تلاش میں پاکستان بھر میں لاکھوں فرزندان اسلام 20 رمضان المبارک کو اعتکاف بیٹھنے کی سعادت حاصل کریں گے۔ ملک بھر کے ہرچھوٹے بڑے شہر،قصبوں ودیہاتوں کی مساجد میں لوگ20 رمضان المبارک کی شام مغرب کی نماز مسجد میں ادا کریں گے اوررات عبادت کے بعد نماز فجر کے بعد متصل خیموں میں داخل ہوں گے۔عیدالفطر کاچاند نظرآنے کے بعد اعتکاف ختم کیاجائے گا۔ اعتکاف کے دس دن معتکفین حضرات تلاوت قرآن پاک، ذکر و اذکار اور نوافل کی ادائیگی اور اللہ تعالیٰ کے حضور گناہوں سے بخشش کی دعائیں کریں گے محکمہ اوقاف کے زیرانتظام مساجد میں بھی ہزاروں افراد اعتکاف میں بیٹھے ہیں رمضان المبارک کا تیسراعشرہ شروع ہوتے ہی مساجدمیں رش پہلے سے بہت بڑھ جائیگا طاق راتوں میں معتفکین خصوصی عبادت کریں گے اور اپنے گناہوں کی بخشش کیلئے دعائیں کی جائیں گی۔