آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم خشک اور گرم رہے گا،محکمہ موسمیات

اسلام آباد(آن لائن) محکمہ موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ اب دن بدن درجہ حرارت میں اضافہ ہونے جارہا ہے، پارہ 35 ڈگری سینٹی گریڈ پر پہنچ گیا،محکمہ موسمیات کے مطابق کم از کم درجہ حرارت 19 ڈگری سینٹی گریڈ ہو گیا ہے، آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم خشک اور گرم رہے گا۔محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم خشک جبکہ وسطی/جنوبی علاقوں میں دن کے اوقات میں گرم رہے گا۔ اس دوران چترال، دیراورکرم میں چند مقامات پربارش کا امکان ہے۔منگل کے روز ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم خشک جبکہ وسطی/جنوبی علاقوں میں دن کے اوقات میں گرم رہے گا۔گزشتہ 24 گھنٹے کا موسم ملک کیبیشترعلاقوں میں موسم خشک رہا۔گزشتہ روزریکارڈکییگئیزیا دہ سے زیادہ درجہ حرارت،مٹھی42اورچھورمیں 41 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈکیا گیا ہے۔