لاہور (آن لائن)چیئرمین پی ٹی آئی وسابق وزیرِ اعظم عمران خان نے لاہور ہائی کورٹ میں سابق وزیرِ اعظم نوازشریف کی تقاریر نشر کرنے کی پابندی پر عمل درآمد کی درخواست دائر کر دی۔عمران خان نے کیس میں فریق بننے کے لیے درخواست دائر کی ہے۔عمران خان کی درخواست پر عدالت نے 12 اپریل کے لیے نوٹس جاری کر دیے۔درخواست میں عمران خان کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا ہے کہ نواز شریف اشتہاری ہیں، پابندی کے باوجود ان کی تقریر میڈیا پر دکھائی جاتی ہے.
Load/Hide Comments



