اسلام آباد(آن لائن)پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء و سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ پراسیکوشن نے اعتراف کیا میں موقع پر موجود ہی نہیں تھا مجھ پر الزام لگایا گیا کہ میں نے لوگوں کو اکسایاپراسیکویشن نے ایک سو نو کا الزام تو لگا دیا لیکن انکے پاس نہ کوئی گواہ موجود ہے نہ ہی ثبوت موجود ہے۔ان خیالات کا اظہار انھوں نے اسلام آباد عدالت میں پیشی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انھوں نے یہ بھی کہا کہ میرے وکیل نے دلائل دیے دیے ہیں جج صاحب نے دونوں کیسز میں ہماری بات سن لی ہے کیس کیونکہ ہائیکورٹ میں بھی چل رہا ہے میں اور عمران خان دونوں اس کیس میں طلب کیے گئے ہیں ہائیکورٹ کا فیصلہ آنے کے بعد امید ہے انتیس تک یہ فیصلہ ہوجائے گادیانتداری سے سمجھا ہوں یہ سیاسی بنیادوں پر بنایا گیا کیس ہے یہ ایک انتقامی کاروائی ہے یہ ہمیں جھکانے کے لیے ایک حکمت عملی ہے جو بلاخر ناکام ہو گی کیونکہ ہمارا دامن صاف ہے ہم نے کوئی غیر قانونی کام نہیں کیا ہماری ساری جدوجہد آئین اور قانون کے لیے ہے کو جاری رہے گی۔
Load/Hide Comments



