اسلام آباد(آن لائن) وزیراعظم شہبازشریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس اتوار کو وزیراعظم ہا ؤ س میں منعقد ہوا جو دوگھنٹے تک جاری رہا۔ وفاقی کابینہ اجلاس کے جاری اعلامیہ کے مطابق اجلاس نے ’چار، تین‘ کے تناسب سے آنے والے عدالتی حکم اور چارمعزز ججزکے تفصیلی فیصلے پر غور کیا جبکہ 6 اپریل 2023 کو قومی اسمبلی کی منظور کردہ قرار داد پر تفصیلی مشاورت کی۔ وزیرقانون سینیٹر اعظم نزیر تارڑ نے اجلاس کو مختلف آئینی وقانونی امور پر بریفنگ دی اور کابینہ کے ارکان کے سوالات کے جواب دئیے۔ تمام پہلو ؤ ں کابغور جائزہ لینے اور تفصیلی مشاورت کے بعد کابینہ نے متفقہ طور پر وزارت خزانہ کو ہدایت کی کہ وزارت قانون کی مشاورت سے اس معاملے میں پارلیمان سے راہنمائی حاصل کرنے کے لئے طریقہ کار اور ضابطہ کے مطابق سمری تیار کرے اور آج (پیر کو) کابینہ کے اجلاس میں پیش کرے۔ اجلاس نے طے کیا کہ کابینہ کا اجلاس آج 10 اپریل 2023 کو دوبارہ بلایا جائے تاکہ مستقبل کی حکمت عملی سے متعلق فیصلہ کیاجاسکے۔
Load/Hide Comments



