دریاؤں اور آبی ذخیروں میں پانی کی صورتحال

اسلام آباد (آن لائن) وزارت پانی و بجلی نے دریاؤں اور آبی ذخیروں میں پانی کی تازہ ترین صورتحال سے متعلق رپورٹ جاری کر دی۔ وزارت پانی و بجلی کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ کے مطابق تربیلا، منگلا اور چشمہ کے آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج، ان کی سطح اور بیراجوں میں پانی کے بہاؤ کی صورت حال حسب ذیل رہی۔ سندھ (تربیلاکے مقام پر): آمد 19 ہزار کیوسک اور اخرج 10 ہزارکیوسک، کابل(نوشہرہ کے مقام پر): آمد 18 ہزار 200 کیوسک اور اخراج 18 ہزار 200 کیوسک، خیرآباد پل:آمد 26 ہزار کیوسک، اخراج 26 ہزار کیوسک،جہلم: (منگلاکے مقام پر):آمد 24 ہزار 700 کیوسک اور اخراج 10 ہزار کیوسک، چناب (مرالہ کے مقام پر): آمد 10 ہزار 400 کیوسک اور اخراج 3 ہزار کیوسک رہی۔ جناح بیراج پر آمد 31 ہزار 900 کیوسک اور اخراج 26 ہزار 900 کیوسک،چشمہ: 25 ہزار 700 کیوسک اوراخراج 28 ہزارکیوسک، تونسہ: آمد 30 ہزار 200 کیوسک اور اخراج 30 ہزار 200 کیوسک،گدو:آمد 37 ہزار 200 کیوسک اور اخراج 37 ہزار 200 کیوسک، سکھر: آمد 35800 ہزار کیوسک اور اخراج 8 ہزار 300 کیوسک کوٹری:آمد 7 ہزار 500 کیوسک اور اخراج صفر کیوسک،تریموں: آمد 2 ہزار 400 اور اخراج صفر کیوسک، پنجند: آمد 9 ہزار 300 اوراخراج 5 ہزار 100 کیوسک رہی۔ اسی طرح تربیلامیں ریزروائر کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1398فٹ،ریزروائر میں پانی کی موجودہ سطح 1434.99 فٹ،ریزروائر میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1550فٹ اورقابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 0.650 ملین ایکڑ فٹ رہا، منگلا میں ریزروائر کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1050فٹ،ریزروائر میں پانی کی موجودہ سطح 1111.50 ریزروائر میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1242فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 0.578 ملین ایکڑ فٹ رہا، چشمہ میں ریزروائر کا کم از کم آپریٹنگ لیول 638.15فٹ،ریزروائر میں پانی کی موجودہ سطح 646.40 فٹ،ریزروائر میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 649 فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 0.166 ملین ایکڑ فٹ رہا،تربیلا اور چشمہ کے مقامات پر دریائے سندھ، نوشہرہ کے مقام پر دریائے کابل اور منگلا کے مقام پر دریائے جہلم میں پانی کی آمد اور اخراج 24گھنٹے کے اوسط بہاؤ کی صورت میں ہے.