پی ٹی آئی حکومت سے نجات کا ایک سال مکمل ہونے پر قوم کو مبارکباد، طلال چوہدری

اسلام آباد(آن لائن)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے راہنما سابق وزیر مملکت داخلہ طلال چوہدری نے پی ٹی آئی حکومت سے نجات کا ایک سال مکملہونے پر قوم کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ خزانہ خالی، عوام کے پیٹ خالی کرنے والوں سے نجات کا ایک سال مبارک ہو،ووٹ چوری کرکے آنے والوں سے عوام کی نجات کو ایک سال ہوگیا، الحمدللہ،معیشت کی بنیادوں میں بارودی سرنگیں بچھانے والے غداروں سے نجات کا ایک سال قوم کو مبارک ہو۔ انہوں نے کہا کہ معیشت اور نوجوان کا روزگار تباہ کرنے والوں سے آزادی کا سال مبارک،عوام کو فتنہ وفساد، نالائقی سے نجات کا سال مبارک ہو،فاشسٹ اور مافیا سے آزادی کا ایک سال مبارک ہو۔طلال چوہدری کا کہنا تھا کہ میڈیا کو گولیاں مارنے، گالیاں دینے، تھپڑ، گھونسے مارنے، پسلیاں توڑتے والوں سے نجات کا ایک سال مکمل ہونے کی مبارک ہو میڈیا کو آزادی اظہار رائے کھانے والے بے رحم ‘پریڈیٹر’ سے نجات کا ایک سال مبارک ہو،فارن ایجنٹ گھڑی چور سے نجات کا ایک سال مبارک ہو،آٹا، چینی،گھی، دوائی،کھاد، بجلی گیس چور سے چھٹکارے کا ایک سال مبارک ہو،جادوگرنی اور رشوت خور چڑیل سے نجات کا ایک سال مکمل ہو،قوم کو بے فیض سفارشی گونگلووں سے نجات کا ایک سال مبارک ہو۔