لاہور(آ ن لائن)پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل)8 کے بعد قومی ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین آفریدی نے بیٹنگ پر بھرپور توجہ دینا شروع کردی ہے۔پی ایس ایل میں جارحانہ بیٹنگ نے شاہین آفریدی کے اعتماد میں اضافہ کر دیا ہے، لاہور قلندرز کے کپتان کی جانب سے پی ایس ایل میں اہم مواقع پر اوپر کے نمبروں پر شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کیا گیا تھا۔اب شاہین آفریدی قومی ٹیم کے کیمپ میں بولنگ کے فوری بعد نیٹ پر بیٹنگ کے لیے پہنچ جاتے ہیں، شاہین آفریدی نیٹ پر اپنے تیز بولرز کا سامنا کرتے ہیں اور وہ الگ سے پاور ہٹنگ کی بھی پریکٹس کرتے ہیں۔اس مو قع پر شاہین آفریدی کا کہنا تھا کہ مجھے بیٹنگ کا شروع سے شوق ہے لیکن باقاعدگی سے کی نہیں تھی، حال ہی میں جب میں ری ہیب میں تھا تو بیٹنگ پر بھی بہت کام کیا ہے۔شاہین آفریدی کی جانب سے بتایا گیا کہ بیٹنگ میں مختلف چیزیں سیکھ رہا ہوں، کوشش ہے کہ بیٹنگ میں بہتری آئے اور پاکستان کیلیے کام آئے، جس نمبر پر بھی بیٹنگ پر جاوں کوشش یہی ہے کہ پاکستان کو میچز جتواوں۔
Load/Hide Comments



