بی این اے کے بانی کی گرفتاری سے بلوچستان میں عسکریت پسندی کو کچلنے میں مدد ملے گی،شہباز شریف

اسلام آباد(آن لائن) وزیراعظم شہباز شریف نے بلوچستان سے کالعدم تنظیم کے سر براہ کی گرفتاری پر آئی ایس آئی کو مبارکباد دی ہے۔ سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے ایک ٹویٹ میں وزیراعظم نے کہا کہ بلوچستان سے کالعدم تنظیم کے سر براہ کی گرفتاری کے خلاف شاندار آپریشن ہمارے اداروں کی شاندار پیشہ وارانہ مہارت کا منہ بولتا ثبوت ہے۔بی این اے کے بانی کی گرفتاری سے بلوچستان میں عسکریت پسندی کو کچلنے میں مدد ملے گی، حساس ادارے نے شاند ار آپریشن کے ذریعے بی این اے بانی کے سربراہ کو گرفتار کیا،بلوچستان میں امن کے نئے دور کا آغاز ہو گا۔