پی ٹی آئی کی طرف جھکاؤ واضح ہے، چیف جسٹس بندیال مستعفی ہو جائیں،مریم نواز

لاہور(آن لائن)مسلم لیگ ن کی سینئرنائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ چیف جسٹس پاکستان عمر عطا بندیال سے استعفے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اختیارات کے غلط استعمال نے سپریم کورٹ میں بغاوت جیسی صورتحال کو جنم دیاہے۔اپنے ایک ٹوئٹ میں میں مریم نواز نے کہا چیف جسٹس نے عمران خان/پی ٹی آئی کی حمایت کے لیے قانون اور آئین کی کھلم کھلا خلاف ورزی کی ہے، اختیارات کے اس صریح غلط استعمال نے پاکستان کی سپریم کورٹ میں بغاوت جیسی غیر معمولی صورتحال کو جنم دیا ہے۔ نامور ججز نے چیف جسٹس کے طرز عمل اور تعصب پر سنگین سوالات اٹھائے ہیں۔کبھی کسی چیف جسٹس پر ایسا مس کنڈیکٹ کا الزام نہیں لگا۔ پی ٹی آئی کی طرف ان کا جھکاؤ نمایاں ہے۔ چیف جسٹس بندیال مستعفی ہو جائیں۔”#گوہوم بندیال“۔