چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس عمر عطا ءبندیال کیخلاف سپریم جوڈیشل کونسل میں ریفرنس دائر کر دیاگیا

اسلام آباد(آن لائن)چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس عمر عطا ء بندیال کیخلاف سپریم جوڈیشل کونسل میں ریفرنس دائر کر دیا گیا۔ریفرنس مقامی وکیل راجہ سبطین خان کی جانب سے دائر کیا گیا ہے۔سیکرٹری سپریم جوڈیشل کونسل کے نام دائر ریفرنس میں کہا گیا ہے کہ چیف جسٹس مس کنڈکٹ کے مرتکب قرار پائے ہیں،چیف جسٹس کو فوری طور پر عہدے سے برطرف کیا جائے۔چیف جسٹس کیخلاف ریفرنس پنجاب کے پی انتخابات کیس کی بنیاد پر دائر کی گئی، انتخابات ازخودنوٹس سے سپریم کورٹ متنازع بنی،زبان زدعام ہے کہ چیف جسٹس نے عدلیہ میں گروپنگ قائم کر رکھی ہے،چیف جسٹس نے گروپنگ مدنظر رکھتے ہوئے بنچ تشکیل دیا تاکہ فیصلہ اکثریت سے حاصل کیا جا سکے۔