امریکی سفیر کی وزیر خزانہ اسحاق ڈار سے ملاقات،آئی ایم ایف پروگرام کے حوالے سے تبادلہ خیال

اسلام آباد (آن لائن) امریکی سفیرڈونلڈ بلوم کی وزیرخزانہ سینٹر اسحاق ڈار سے ملاقات،دوطرفہ تعلقات سمیت معاشی مسائل ہر بات چیت، امریکہ کی آئی ایم ایف سٹاف لیول معاہدے کیلئے پاکستان کو مدد کی یقین دہانی.وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے آئی ایم ایف معاہدہ کیلئے امریکی سفیر سے بات چیت کی اور ان سے آئی ایم ایف سے معاہدہ کرنے کیلئے کردار ادا کرنے کا کہا، پاکستان نے امریکی سفیر سے درخواست کی کہ معاہدے کیلئے مدد فراہم کریں۔ وزیرخزانہ اسحاق ڈارنے امریکی سفیر کو معاشی صورتحال کے حوالے سے آگاہ کیا،اسحاق ڈارنے آئی ایم ایف معاہدے کے حوالے سے پیش رفت پر بھی بریفنگ دی۔ وزیرخزانہ نے امریکی سفیر کو سعودی عرب سے 2 ارب ڈالر فنانسنگ پر آگاہ کیا، متحدہ عرب امارات سے بھی 1 ارب فنانسنگ کے حوالے سے بات چیت جاری پر پیش رفت سے امریکی سفیر کو آ گاہ کیا گیا۔امریکی سفیر نے آئی ایم ایف معاہدہ اور تعاون بڑھانے کی یقین دہانی کرائی.