امریکا نے چین میں قائم کرپٹو کرنسی ایکسچینج کے روسی بانی کو گرفتار کرلیا

واشنگٹن (آن لائن) امریکا نے چین میں قائم کرپٹو کرنسی ایکسچینج کے روسی بانی کو گرفتار کرلیا۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ہانگ کانگ میں کارروائی کے دوران 40 سالہ اناتولی لیگکوڈیموف کو بغیر لائسنس کے پیسے کی ترسیل کا کاروبار کرنے کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے۔ امریکی حکام نے الزام عائد کیا ہے کہ مجرم ڈارک نیٹ کے ذریعے استعمال ہونے والے ایک آن لائن پلیٹ فارم میں خلل ڈال رہا تھا۔ حکام نے اناتولی کے ڈیجیٹل انفراسٹرکچر کو ختم کردیا اور اس کی کریپٹو کرنسی بھی ضبط کر لی۔