عمران خان کا پارٹی ٹکٹ کی تقسیم کا اعلان

لاہور (آن لائن) چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان نے آئندہ عام انتخابات کیلئے پارٹی ٹکٹ دینے کا عمل شروع کرنے کا اعلان کر دیا۔ لاہور میں افطار کے موقع پر کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین تحریک انصاف کا کہنا تھا کہ الیکشن کیلئے آپ سب نے تیار رہنا ہے۔ سابق وزیراعظم کا یہ بھی کہنا تھا کہ میں کل سے پارٹی ٹکٹ تقسیم کرنا شروع کروں گا۔