لندن(آن لائن)وزیر خزانہ اسحاق ڈارنے نجی ٹی وی چینل کیخلاف لندن میں ہتک عزت کا مقدمہ جیت لیا،جھوٹے الزامات لگانے پر نجی ٹی وی چینل نے معافی مانگتے ہوئے اسحاق ڈار کو ایماندار شخص قرار دیدیا اوربرطانیہ میں نشر ہونے والی نشریات میں معافی نامہ چلادیا۔رپورٹ کے مطابق25 اور 26 ستمبر 2022 کو برطانیہ میں چینل اور یو ٹیوب چینل پر“نائٹ ایڈیشن ود شاذیہ ذیشان”میں نشر ہوئے، تحریک انصاف کے رہنمافرخ حبیب نے اسحق ڈار کی 2022 میں وطن واپسی سے قبل سنگین الزمات عائد کئے تھے،اسحاق ڈار پر منی لانڈرنگ، مجرمانہ سرگرمیوں، جعلی اکاؤنٹس کھولنے اور شاہد خاقان عباسی کے طیارے میں فرار کے الزامات لگائے گئے تھے،،فرخ حبیب نے الزام لگایا تھا کہ اسحاق ڈار مسلم لیگ کی حکومت کے دوران جمع کی گئی رقم اکٹھی کرنے آ رہے ہیں اور نواز شریف کے ساتھ مل کر یہ رقم منی لانڈرنگ کے ذریعے واپس لے آئیں گے،فرخ حبیب نے یہ دعوی بھی کیا تھا کہ اسحاق ڈار جعلی اکاوئنٹس کھولنے کے ماہر ہیں،فرخ حبیب نے اسحاق ڈار پر حدیبیہ پیپر ملز میں اپنے اہل خانہ کا نام استعمال کرکے دھوکہ دیہی کا بھی الزام لگایاچینل نے عدالتی کارروائی شروع ہونے کے بعد ان سے تصفیہ کرلیا،فرخ حبیب کے الزمات نشر کرنے پر چینل نے اسحاق ڈار سے انتہائی ندامت کا اظہار بھیکیا ہے،نجی ٹی وی نے اسحاق ڈار پر عائد فرخ حبیب کے الزامات جھوٹے، بے بنیاد اور لغو قراردیتے ہوئے فرخ حبیب کے جھوٹے الزامات کے سبب اسحاق ڈار سے باقاعدہ معافی مانگ لی،نجی ٹی وی چینل نییہ بھی تسلیم کیا کہ اسحاق ڈار ایمان دار اور بہترین ساکھ والے انسان ہیں،نجی ٹی وی چینل نے اعتراف کیا کہ اسحاق ڈار کبھی کرپشن میں ملوث نہیں رہے اور ہمیشہ پاکستان کی بہتری کیلئے کام کیا ہے، چینل نے معافی مانگتے ہوئے یقین دھانی کرائی ہے کہ وہ ان الزامات کو کبھی نہیں دھرائے گا،دوسری جانب چینل کی جانب سے برطانیہ میں نشر ہونے والی نشریات میں معافی نامہ کے بعد اسحاق ڈار نے معافی قبول کرلی اور کہا کہ ایک مرتبہ پھر میرا موقف درست ثابت ہوا اور انصاف کی فتح ہوئی،میں کبھی بدعنوانی یا غیر قانونی سرگرمی میں ملوث نہیں ہوا، یہ دوسرا موقع ہے کہ برطانیہ کے کسی ٹی وی چینل نے مجھ سے معافی مانگی ہے، اسحاق ڈار نے کہا کہ اس سے قبل اکتوبر 2021 میں ایک اور نجی ٹی وی چینل نے بھی مجھ سے جھوٹے الزامات لگانے پر معافی مانگی تھی۔
Load/Hide Comments



