بہتر ہوتا لاڈلے بہروپیے کو شیروانی پہنا کروزیراعظم ہاؤس میں بٹھا دیتے،مریم اور نگزیب

اسلام آباد(آن لائن) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہاہے کہ بہتر ہوتا لاڈلے بہروپیے کو شیروانی پہنا کروزیراعظم ہاؤس میں بٹھا دیتے،قوم کاوقت اور پیسہ بچ جاتے،اکثریتی ججوں کے مسترد کردہ مقدمے میں فیصلہ غیر آئینی ہے۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہاکہ قوم کاوقت اور پیسہ بچ جاتے،اکثریتی ججوں کے مسترد کردہ مقدمے میں فیصلہ غیر آئینی ہے، آئین پر انا کاحاوی ہونا ملک کے لئے مہلک ثابت ہوتا ہے۔ وفاقی وزیر نے کہاکہ ناقابل عمل حکم سے سیاسی و آئینی بحران مزید گہرا ہو گا۔مریم اور نگزیب نے کہاکہ فیصلہ سپریم کورٹ کے ججوں کی اکثریت کے فیصلوں کے متصادم ہے۔ مریم اور نگزیب نے کہاکہ 2017 میں وزیراعظم نواز شریف کی نااہلی کے غیر آئینی سیاہ فیصلے سے ملک میں آج تک آئینی،سیاسی،معاشی بحران ہیاورخمیازہ عوام بھگت رہے ہیں۔ مریم اورنگزیب نے کہاکہ جب سازش بے نقاب ہوتی ہے تو دیرہوچکی ہوتی ہے۔ انہوں نے کہاکہ 6 سال بعد پھر سہولت کاری قبول نہیں۔