لاڑکانہ(آن لائن)چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہاہے کہ جب ہم ملک میں کسی اور کی آمریت کو تسلیم نہیں کرتے تو سپریم کورٹ میں بھی کسی کی آمریت تسلیم نہیں کریں گے، آج دنیا بھر میں شہید ذوالفقار علی بھٹو کو یاد کیا جارہا ہے،ہم شہید بھٹو کو ہر دن یاد کرتے ہیں مگر چار اپریل کو پوری دنیا یاد کرتی ہے،شہید ذوالفقار بھٹو غریب کسانوں اور ہاریوں کے ساتھ چٹان بن کر کھڑا رہا، آئین دینے والا آئٹم بم کا تحفہ دینے والے بھٹو کی خدمات کسی سے ڈھکی چھپی نہیں، جب دنیا بھر میں جاتا ہوں پاکستان کی نمائندگی کیلئے تو آج بھی جب عرب ممالک جاتا ہوں یا افریقہ پہنچتا ہوں تو پوچھتے ہیں آپ ذوالفقار بھٹو کے نواسے ہیں،آئینی بحران سے نکلنے کیلئے سپریم کورٹ فل کورٹ بنائے اور بینچ سے ان دو ججز کو نکال دیا جائے جو اپوزیشن سے فون پر بات کرتے ہوئے پکڑے گئے، عدلیہ نے کسی سے وعدہ پورا کرنے کیلیے تخت لاہور پی ڈی ایم سے چھین کر پرویز الہیٰ کو دیا، جس کے نتیجے میں آج ملک سیاسی بحران کا شکار ہے، افتخار چوہدری کو پی پی کے جیالوں کی جدوجہد نے بحال کروایا اور وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے انہیں بحال کیا تو بطور چیف جسٹس مشرف کو آئین توڑنے کی سزا دینے کے بجائے آئین بچانے پر گیلانی کو سزا دی۔
Load/Hide Comments



