اسلام آباد (آن لائن)تحریک انصاف کے سینیئر رہنما شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد نظریہ ضرورت کو ہمیشہ کے لیے دفن کر دیا گیا۔ جمہوری قوتوں، آئینی قوتوں اور غیر جمہوری اور غیر آئینی قوتوں کا فرق آج واضح ہو گیا۔سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد میڈیا سے گفتگو میں شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پاکستان قوم کو فخر ہے کہ آج بھی آئین اور ضمیر سے فیصلے کرنے والے زندہ ہیں۔ جمہوری قوتوں، آئینی قوتوں اور غیر جمہوری اور غیر آئینی قوتوں کا فرق آج واضح ہو گیا، ملک بھر کے کالے کوٹ والے وکلاء کو آئین کی بالادستی کے لیے نکلنے پر مبارکباد دیتا ہوں۔شاہ محمود قریشی نے کہا گزارش ہوگی الیکشن کمیشن سے کہ آج تو آزاد ہوگئے ہیں اور چیف الیکشن کمشنر کو مبارکباد دیتا ہوں کہ اب آپ کے ہاتھ بندھے ہوئے نہیں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کی تمام کارکنان اور تنظیموں کو کہتا ہوں ملک بھر میں پھیل جائیں اور الیکشن کی تیاری کریں، تحریک انصاف کے ورکرز تیار ہو جاؤ آپ نے عمران خان کو دوسری بار وزیراعظم بنانا ہے۔
Load/Hide Comments



