نیویارک میں بنگلہ دیشی مستقل مشن کے زیر اہتمام منعقدہ نام نہاد تصویری نمائش 1971ء کے واقعات پر یکطرفہ، متنازعہ بیانیہ پیش کرنے کی ناکام کوشش تھی،ترجمان دفتر خارجہ

اسلام آباد(آن لائن)ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ نیویارک میں بنگلہ دیشی مستقل مشن کے زیر اہتمام منعقدہ تصویری نمائش کا معاملہ پر کہا ہے کہ نام نہاد تصویری نمائش 1971ء کے واقعات پر یکطرفہ، متنازعہ بیانیہ پیش کرنے کی ناکام کوشش تھی،اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مشن نے نشاندہی کی،تاریخ کی غلط بیانی، اقوام متحدہ قوانین کی عدم تعمیل پر نمائش فوری طور پر ہٹا دی گئی، ترجمان دفتر خارجہ نے مزید کہا کہ ہم اس سلسلے اقوام متحدہ کی جانب سے اٹھائے گئے فوری اقدامات کو سراہتے ہیں، 1971ء کے واقعات، مسائل 1974ء میں پاک، بنگلہ دیش قیادت کے مابین بذریعہ طے شدہ معاہدہ حل کر لیے گئے تھے، پاکستان، بنگلہ دیشی عوام سے قریبی، برادرانہ تعلقات کی مخلصانہ خواہش کا اعادہ کرتا ہے۔