وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف سے ارکانِ قومی اسمبلی نور الحسن تنویر اور علی وزیر کی علیحدہ علیحدہ ملاقاتیں

اسلام آباد (آن لائن)وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف سے ارکانِ قومی اسمبلی نور الحسن تنویر اور علی وزیر کی علیحدہ علیحدہ ملاقاتیں کیں۔ملاقاتوں میں موجودہ ملکی سیاسی صورتحال پر گفتگو کی گئی۔ملاقات میں دونوں ارکان نے متعلقہ حلقوں میں جاری ترقیاتی منصوبوں کے حوالے سے بریفنگ دی۔