اسلام آباد (آن لائن)سابق صدر آصف علی زرداری نے وزیر اعظم شہباز شریف کو آئینی اور قانونی امور پر سوچ بچار کے ساتھ آگے بڑھنے کا مشورہ دیدیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ہفتہ کے روز وزیر اعظم شہبازشریف،مولانا فضل الرحمن کا سابق صدر آصف علی زرداری سے رابطہ ہوا ہے جس میں ملک کی سیاسی صورت حال اور سپریم کورٹ میں الیکشن سے متعلق کیس پر تبادلہ خیال کیا گیا،وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت حکمران اتحاد کے مشاورتی اجلاس سے قبل شہباز شریف اور مولانا فضل الرحمان نے سابق صدر آصف علی زرداری سے رابطہ کیاگیا۔دونوں رہنماؤں نے سابق صدر کی خیریت دریافت کی اور جلد مکمل صحت یابی کی دعا کی۔ ذرائع کے مطابق رابطے میں ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ سپریم کورٹ میں انتخابات سے متعلق زیر سماعت کیس کے آئینی و قانونی پہلوؤں پر بھی غور کیا گیا۔ ذرائع کے مطابق پی ڈی ایم میں شامل جماعتوں کی مشاورت سے اہم فیصلوں پر اتفاق کیا گیا ہے۔ سابق صدر آصف زرداری نے آئینی و قانونی امور پر سوچ بچار کے ساتھ آگے بڑھنے کا مشورہ دیا جس پر وزیراعظم نے کہا کہ آپ کی تجاویز آج کے اجلاس میں زیر بحث لائیں گے۔ ذرائع کے مطابق مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ اتحادی حکومت ملک کو کسی آئینی و قانونی بحران کی طرف جاتا نہیں دیکھ سکتی۔
Load/Hide Comments



