کراچی(آن لائن) تاجکستان کی ایئر لائن نے پاکستان سے فضائی آپریشن شروع کرنیکا اعلان کردیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ تاجکستان کی سومون ایئر رواں ماہ اپریل سے پاکستان کیلئے فضائی آپریشن شروع کرنے کی تیاری مکمل کرلی ہے اور اس حوالے سے سی اے اے نے سومون ائیر کو فضائی آپریشن کی اجازت بھی دیدی ہے۔تاہم ابتدائی طور سومون ائیر پاکستان سے دوشنبے کے لیے ہفتہ وار ایک پرواز چلائے گی، سومون ایئر فضائی آپریشن کے لیے بوئنگ 737 طیارے استعمال کریگی۔
Load/Hide Comments



