اسلام آباد (آن لائن)وزیراعظم شہباز شریف نے لکی مروت میں پولیس تھانہ صدر پر حملے کی شدید مذمت، ڈی ایس پی اقبال مہمند سمیت 3 جوانوں کی شہادت پر رنج و غم اور افسوس کا اظہارکرتے ہوئے کہا ہے کہ پولیس دہشت گردی کے خلاف فرسٹ لائن آف ڈیفنس کا شاندار کردار ادا کر رہی ہے۔دہشت گردی کے خاتمے میں پاکستان کی بقا اور ترقی ہے۔ اپنے ایک بیان میں وزیراعظم نے جام شہادت نوش کرنے والے ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹر اقبال مہمند، سپاہی وقار، مرجان، کرامت کو خراج عقیدت پیش کای۔وزیراعظم نے شہدا کے اہل خانہ سے تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پولیس دہشت گردی کے خلاف فرسٹ لائن آف ڈیفنس کا شاندار کردار ادا کر رہی ہے،تھانہ صدر پر دہشت گردوں کے حملے کا پولیس نے جرات و بہادری سے مقابلہ کیا،دہشت گردی کے خاتمے میں پاکستان کی بقا اور ترقی ہے۔ وزیراعظم نے اے پی سی کے ڈرائیور سردار علی اور 6 زخمی پولیس اہلکاروں کی جلد صحت یابی کی دعا کی اور خیبرپختونخوا حکومت کو شہدا کے لئے پیکج اور زخمیوں کو علاج کی بہترین سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت کی.
Load/Hide Comments



