وزیرخزانہ کی زیرصدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس آج ہو گا

اسلام آباد(آن لائن)وزیرخزانہ کی زیرصدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس آج ہو گا۔اسلام آباد، کراچی اور لاہور ایئرپورٹ کو آوٹ سورس کرنا ایجنڈے میں شامل ہیں۔انٹرنیشنل فنانس کارپوریشن کو بطور ٹرانزیکشن ایڈوائزر مقرر کرنے کی منظوری متوقع ہے۔وزارت ہاوسنگ کیلئے 6 ارب کی تکنیکی سپلیمنٹری گرانٹ کی منظوری کا امکان ہے۔وزارت توانائی کیلئے 60 کروڑ روپے سے زیادہ کی گرانٹ کا جائزہ لیا جائے گا۔حکومت اور کے الیکٹرک کے درمیان معاہدے پر عمل درآمد ایجنڈے میں شامل ہیں وزارت تجارت کیلئے درآمدی یوریا پر سبسڈی کی منظوری کا امکان ہے۔