لاہور(آن لائن) پاکستان کرکٹ ٹیم کے تجربہ کار فاسٹ بالر حسن علی کا کاؤنٹی کرکٹ چمپئن شپ کے سیزن 2023ء کے لیے وار وکشائر کلب کے ساتھ معاہدہ ہو گیا۔انگلش کاؤنٹی کرکٹ چمپئن شپ کے پچھلے ایڈیشن میں حسن علی نے پہلے چھ میچوں میں لنکاشائر کی نمائندگی کی تھی۔وار وکشائر کرکٹ کانٹی کلب نے اعلان کیا کہ فاسٹ بالر چمپئن شپ کے آئندہ ایڈیشن میں شرکت کے لئے یکم اپریل کو ٹیم کو جوائن کریں گے۔قابل ذکر بات یہ ہے کہ وار وکشائر کے ساتھ معاہدے کا مطلب یہ ہے کہ حسن علی جولائی کے آخر تک ٹی ٹونٹی بلاسٹ اور کاؤنٹی چمپئن شپ دونوں میں حصہ لیں گے۔دوسری جانب فاسٹ بالر نے کلب کے ساتھ معاہدے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ان کا جوش و خروش عروج پر ہے.
Load/Hide Comments



