اسلام آباد (آن لائن) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ میں بلاخوف تردید کہنا چاہتا ہوں عمران نیازی تاریخ کا سب سے بڑا فراڈیا ہے،عدالت عظمی کے دو معزز ججوں کا فیصلہ آیایہ فیصلہ جسٹس منصور علی شاہ اور جسٹس جمال شاہ مندوخیل نے جاری کیا،انہوں نے کہا کہ اس معاملہ میں جو فیصلہ لیا وہ فور تھری سے ہے،عمران نیازی نے آئی ایم ایف سے معاہدہ کیا اور پھر اس کی صریحاً خلاف ورزی کی،پاکستان کو ڈیفالٹ کے دہانے پر پہنچادیا،پی ٹی آئی کے ٹرولز ہماری افواج کی لیڈرشپ پر جیسے بہتان لگارہے ہیں،اس کا کوئی سوچ بھی نہیں سکتا تھا،ان کے دور میں اپوزیشن کا کوئی فرد ایسی بات کرتا تو یا اسے کالے پانی پہنچادیا جاتا یا دیوار میں چنوادیا جاتا، اس لاڈلے کو کوئی پوچھتا نہیں، ایک لاڈلہ کو جھرلو کو ذریعہ جتواکر اس کی پذیرائی کی گئی اور چور ڈاکو کا بیانیہ دن رات چلایا گیا،فارن فنڈنگ کیس ثابت ہوچکا،الیکشن کمیشن نے حقائق کی بنیاد پر فیصلہ کیا،ابھی ایک آڈیو آئی، اس میں ایک سپریم کورٹ جج کے بارے میں بعض حقائق بیان کئے گئے،خداجانتا ہے یہ الزامات حقائق پر مبنی ہیں یا نہیں، چیف جسٹس سے کہتا ہوں اس آڈیو کا فرانزک آڈٹ کروائیں آڈیو غلط ہے تو اس کے ذمہ داروں کو سزا دی جائے،اگر درست ہے تو پھر اس کے مطابق کاروائی کی جائے،ریاست مدینہ کے نام پر قوم کو دھوکہ دے اور خود خانہ کعبہ کے ماڈل کی گھڑی کو بیچ دے اس سے بات نہیں ہوسکتی، جب تک قوم سے معافی نہ مانگ لے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے منگل کے روز قومی اسمبلی کے اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے کیا کیا،قومی اسمبلی کا اجلاس سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف کی سربراہی میں منعقد ہوا۔ شہباز شریف نے کہا کہ ڈنکے کی چوٹ پر پوری قوم کو کہا گیا کہ یہ حکومت امریکہ کے ساتھ سازش کے نتیجے میں قائم ہوئی ہے،کئی ماہ یہ شخص قوم کے آگے جھوٹ بولتا رہا، لیکن چند ہفتے پہلے اپنی عادت کے مطابق قلابازی کھائی اور کہا امریکہ کی سازش نہیں یہ اپنوں کی سازش تھی، بڑے بڑھ ڈرامہ باز آئے ہوں گے لیکن ایسا ٹوپی ڈرامہ شاید ہی کسی نے کیا ہو، وزیرخارجہ بلاول بھٹو اور ہم گیارہ ماہ سے دوست ممالک کو راضی کرنے پر لگے ہیں، اس شخص نے ممالک کے زعما کو ناراض کیا،عمران نیازی نے آئی ایم ایف سے معاہدہ کیا اور پھر اس کی صریحا خلاف ورزی کی، پاکستان کو ڈیفالٹ کے دہانے پر پہنچادیا،ہم نے بڑی مشکل سے قوم کو ڈیفالٹ سے بچایا، آج بھی آئی ایم ایف سے بات چل رہی ہے،آئی ایم ایف قدم قدم پر ہم سے گارنٹیاں مانگ رہا ہے،ہم نے آئی ایم ایف کی تمام شرائط مکمل کردیں،اب ہم سے کہا جارہا ہے دوست ممالک سے کمٹمنٹس پوری کروائیں، عمران نیازی کے چارسالہ دورمیں ملک کے قرضے ستر فیصد بڑھ گئے،ایک نئی اینٹ نہ لگائی گئی،بلکہ اینٹیں اکھاڑی گئیں،دوکروڑ نوکریوں اور پچاس لاکھ گھروں کا وعدہ کیا گیا، لوگ الٹا بے روزگار ہوئے،وزیر اعظم نے کہا کہ مفت آٹا تقسیم کررہے ہیں بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت امداد بھی کررہے ہیں،آج سفید پوش لوگ بھی لائنوں میں نظر آرہے ہیں یہ بوجھ اور تباہی عمران نیازی نے ملک کے ساتھ کی عمران نیازی نے وہاں پر لابنگ فرم ہائر کرلی ہیں، ان لابنگ فرموں سے پاکستان کے خلاف بات کی جارہی ہے،یہ شخص اپنی باتوں کی تردیدیں خود کرتاہے،ان حالات نے پاکستان کو آج اس حالت پر پہنچایاہے،آج قوم کے اندر تقسیم در تقسیم کردی ہے،خدا بزرگ و برتر پاکستان کی حفاظت کرے گا،انکساری کے ساتھ عرض کرنا چاہتا ہوں اس لاڈلے کو پاکستان سے کھلواڑ نہیں کرنے دیا جائے گا،قانون اپنا راستہ لے گا، پلوں سے بہت پانی گزرگیا، قانون نافذ کرنے والے افراد اپنی قانونی ذمہ داری پوری کرنے پروانہ لے کر جائیں تو ان پر پٹرول بم گرائے جائیں پتھراؤکیا جائے ان کی گاڑیاں جلائی جائیں.
Load/Hide Comments



