ایلون مسک نے ٹوئٹر کی قدر میں 50 فیصد سے زائد کمی کا اعتراف کرلیا

کیلیفورنیا(آن لائن) مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر کے مالک ایلون مسک نے اعتراف کیا ہے کہ 6 ماہ کے دوران ٹوئٹر کی مالیت 50 فیصد سے زائد گرگئی ہے۔برطانوی خبررساں ادارے کی ایک رپورٹ کے مطابق محض چھ ماہ کے عرصے کے بعد انہوں نے تسلیم کیا کہ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر کی مالیت 50 فیصد سے بھی زائد گر گئی ہے اور یہ لگ بھگ 20 ارب ڈالرز تک پہنچ گئی ہے، ایلون مسک نے اسٹاک گرانٹس کے حوالے سے ای میل میں بھی اعتراف کیا۔ایلون مسک نے ٹوئٹر کے ملازمین کو آگاہ کیا کہ ان کی مالی مراعات کو کمپنی کے ساتھ منسلک کیا جائے گا۔ اسی دوران مسک نے کمپنی کے ملازمین کو 20 ارب ڈالرز کی مالیت کے مطابق اسٹاک گرانٹس دینے کی پیشکش کی۔ٹوئٹر کے نئے مالک نے عملے کو بتایا کہ کمپنی کی مالیت 250 بلین ڈالرز تک پہنچانے کے لیے مشکل مگر واضح راستہ پر گامزن ہیں۔