اسلام آباد(آن لائن)پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی (پیمرا)نے آج اسلام آباد میں تمام ریلیوں،عوامی اجتماعات کی لائیو اور ریکارڈڈ کوریج پر پابندی عائد کردی۔پیمرا کی جانب سے ایک روز کیلئے پابندی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔نوٹیفکیشن کے مطابق احتجاجی ریلی یا عوامی اجتماع کی لائیو یاریکارڈڈ کوریج نہیں کی جاسکتی،کوریج پرپابندی امن و امان کی صورتحال کے پیش نظرعائد کی گئی ہے۔پیمراکے نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ سپریم کورٹ کے 2018کیاحکامات کی روشنی میں کوریج پرپابندی پیمراآرڈیننس کے سیکشن 27کے تحت لگائی گئی ہے۔
Load/Hide Comments



