لاہور(آن لائن) وفاقی وزیر ورہنما مسلم لیگ ن خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ عمران خان اینٹی پاکستان طاقتوں کے مہرے کے طور پر استعمال ہورہا ہے، دشمنوں کے ہاتھوں میں کھیلنے والے کو کپتانی واپس نہیں ملے گی۔ خواجہ سعد رفیق نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک بیان میں کہا ہے کہ شخصی اقتدار کیلئے باولا عمران پاکستانیوں کو ابدی غلامی کی زنجیریں پہنانا چاہتا ہے، پاکستان میں گمراہی اور نفرت پھیلانے کیلئے فارن فنڈنگ کے بل پر زہریلا پروپیگنڈا پھیلایا گیا۔خواجہ سعد رفیق نے مرحلہ وار ٹوئیٹس میں کہا کہ عمران حکومت نے اپنی نالائقی سے پاکستانیوں کو غیر ملکی قرضوں کے ریکارڈ بوجھ تلے دبا دیا، اسٹیبلشمنٹ کا سابقہ منظورِ نظر عمران نیازی اب اینٹی پاکستان طاقتوں کے مہرے کے طور پر استعمال ہورہا ہے۔مسلم لیگ ن رہنما کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کی خفیہ فارن فنڈنگ پاکستان کے قومی مفادات کے خلاف استعمال کی جارہی ہے، اقتدار کیلئے فاشسٹعمران شیاطین سے بھی اتحاد کرلیتا ہے، 2018میں آئین،جمہوریت اور عوامی امنگوں کو کچل کر عمرانی حکومت مسلط نہ کی جاتی تو پاکستان دنیا کی ابھرتی معیشت بن گیا ہوتا۔
Load/Hide Comments



