صدر کا انتخاب صوبائی اسمبلیوں کے چناؤ تک ممکن نہیں، فواد چودھری

اسلام آباد ( آن لائن) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر فواد چودھری نے کہا ہے کہ صدر کا انتخاب صوبائی اسمبلیوں کے چناؤ تک ممکن نہیں۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر فواد چودھری نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ ایسی صورت میں موجودہ صدر اس وقت تک صدر رہیں گے، جب تک نئے صدر کو منتخب کرنے کا عمل مکمل نہیں ہوجاتا۔ آئین اس بارے میں واضح ہے کہ صدر کا انتخاب جب تک صوبائی اسمبلیوں کے انتخابات نہیں ہوجاتے ممکن نہیں۔