اسلام آباد(آن لائن)پنجاب اسمبلی کے 30 اپریل کو ہونے والے الیکشن ملتوی کردیے گئے۔الیکشن کمیشن نے انتخابات ملتوی کرنے کا با ضابطہ حکم نام جاری کر دیا۔الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ پنجاب میں الیکشن 8 اکتوبر کو ہوں گے۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت اجلاس میں سیکورٹی اداروں کی بریفننگ کے بعد الیکشن کمیشن کو باقاعدہ آگا ہ کیا گیا تھا۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے طویل اداروں سے مشاورت کے بعد ملکی معاشی اور سیکورٹی صورتحال کو پیش نظر رکھتے ہوئے انتخابات منسوخ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔خیال رہے کہ سپریم کورٹ کے حکم پر پنجاب اسمبلی کے انتخابات کیلئے 30 اپریل مقرر کی گئی تھی اور الیکشن شیڈول بھی جاری کردیا گیا تھا۔
Load/Hide Comments



