اسلام آباد میں فسطائیت عروج پر ہے،پولیس 10سال تک کے بچوں کو اٹھارہی ہے،عمران خان

اسلام آباد(آ ن لائن)چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ اسلام آباد پولیس بغیر وارنٹ کارکنوں کے گھروں پر چھاپے مار رہی ہے، جہاں کارکن موجود نہیں وہاں 10 برس تک کے بچوں کو اٹھایا جا رہا ہے۔ٹوئٹر پر ایک بیان میں عمران خان کا کہنا تھا کہ اسلام آباد میں فسطائیت اپنے عروج پر ہے۔عمران خان کا کہنا تھا کہ پولیس ہماریکارکنوں کو پکڑنیکے لیے بغیر وارنٹس گھروں پر چھاپے مار رہی ہے، جہاں کارکن گھروں میں موجود نہیں وہاں 10 برس تک کے بچوں کو اٹھایا جا رہا ہے۔ عمران خان نے مطالبہ کیا ہیکہ ہمارے وہ تمام کارکن اور ان کے بچے فورا رہا کیے جائیں جنہیں اغوا کیا جاچکا ہے۔