وزیراعظم شہباز شریف کا پنجاب اور خیبر پختونخوا میں مستحق افراد کے لئے آٹے کا تحفہ دینے کا اعلان

اسلام آباد(آن لائن)وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پنجاب اور خیبر پختونخوا میں مستحق افراد کے لئے آٹے کا تحفہ دیا جا رہا ہے۔ملکی تاریخ میں پہلی بار غریب عوام کیلئے رمضان میں مفت آٹا کی فراہمی کا پیکج تیار کیا گیا ہے،مستحق افراد کو فراہم کئے جانے والے آٹے کے تحفے کے معیار پر کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی،حکومت غریب و متوسط طبقے کو ریلیف دینے کی ہر ممکن کوشش کر رہی ہے،وزیرِ اعظم کی زیر صدارت رمضان المبارک کے دوران مستحق افراد کو ریلیف اور آٹے کے تحفے کی فراہمی کے حوالے سے ایک اہم جائزہ اجلاس منعقد ہوا. وزیرِ اعظم نے اجلاس کے شرکاء سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب اور خیبر پختونخوا میں مستحق افراد کے لئے آٹے کا تحفہ دیا جا رہا ہے. انہوں نے کہا کہ ملکی تاریخ میں پہلی بار غریب عوام کیلئے رمضان میں مفت آٹا کی فراہمی کا پیکج تیار کیا گیا ہے.وزیرِ اعظم نے تاکید کی کہ مستحق افراد کو فراہم کئے جانے والے آٹے کے تحفے کے معیار پر کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی. انہوں نے کہا کہ حکومت غریب و متوسط طبقے کو ریلیف دینے کی ہر ممکن کوشش کر رہی ہے۔اجلاس کو بتایا گیا کہ رمضان میں پنجاب بھر کے 1 کروڑ 58 لاکھ گھرانوں کو مفت آٹا تقسیم کیا جائے گا جبکہ خیبر پختونخوا میں بھی رمضان کے دوران مستحق خاندانوں کو آٹے کا تحفہ دیا جایگا. مستحق افراد بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے نمبر 8171 پر اپنا شناختی کارڈ ایس ایم ایس کر کے آٹے کے تحفے کے لئے اپنی اہلیت جانچ سکتے ہیں.