صدر عارف علوی اور یاسمین راشد کی بھی مبینہ آڈیو لیک

اسلا م آباد(آن لائن)صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی اورپاکستان تحریک انصاف کی خاتون رہنما یاسمین راشد کی مبینہ آڈیو بھی منظر عام پر آگئی۔آڈیو لیک کے مطابق یاسمین راشد صدر عارف علوی سے کہتی ہیں ’سر یہاں پر صورتحال پر بہت خراب ہے، پیٹرول بم پھینکنا شروع کردئیے ہیں ہمارے ورکرز نے‘۔ اس سے پہلے کہ خون خرابا ہو، میرا خیال ہے آپ کو کسی سے بات کرنے کی ضرورت ہے‘۔ یاسمین راشد کی بات پر صدر عارف علوی نے کہا کہ ’میں نے بات کرلی ہے‘۔یاسمین راشد نے کہا ’آپ ان سے کہہ دیں کہ میں بات کرلیتا ہوں عمران خان سے‘۔صدر عارف علوی کہتے ہیں ’میں سمجھا نہیں آپ کیا کہہ رہی ہیں‘۔ اس پر ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا کہ ’دیکھیں کچھ مر جائیں گے، صورتحال اتنی بری ہو جائے گی کہ الیکشن ملتوی ہوجائیں گے، کچھ پولیس والے مرجائیں گے‘یاسمین راشد نے کہا کہ ’میرا خیال ہے آپ خان صاحب کو کہیں کہ in give ، باقی آپ کی مرضی‘۔