اسلام آباد (آن لائن)وزیر اعظم نے سی پیک کے تحت تین پاور کمپنیوں کو ڈیڑھ ارب ڈالر کی عدم ادائیگی کا نوٹس لے لیا،چینی سفارتخانے کی جانب سے وزیراعظم کو لکھے گئے خط پر نوٹس لیا گیا جس میں کہاگیا ہے کہ حبکو، ساہیوال اور پورٹ قاسم کول پاور منصوبے عدم ادائیگی کے باعث مالی مشکلات کا شکارہے،خط میں عدم ادائیگیوں کے باعث چینی کمپنیوں نے شدید تحفظات کا اظہار کیا کیا گیا ہے،خط میں مزید کہاگیا ہے کہ چینی کمپنیاں کوئلہ درآمد نہیں کرپارہی جس کے باعث پاور پلانٹس جزوی طور پر جل رہے ہیں،کپیسٹی پے منٹ کی کٹوتی ماضی قریب میں کی گئی یقین دہائی کے باوجود جاری ہے،چینی کمپنیوں کیلئے قائم کئے گئے خصوصی فنڈ کے باوجود ادائیگیاں نہیں ہورہی ہے جبکہ چینی کمپنیوں کے مسائل حل کرنے کیلئے قائم کمیٹی کا اجلاس دسمبر 2022 سے منعقد نہیں ہوا،وزیر اعظم نے چینی سفارت خانے کی جانب سے لکھے گئے خط کا نوٹس لیتے ہوئے وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال کو معاملہ فوری حل کرنے کی ہدایات جاری کر دیں۔
Load/Hide Comments



