تہران(آن لائن) ایران نے سعودی عرب کے ساتھ تعلقات معمول پر لانے کے بعد مصر، اردن اور بحرین پر نظریں مرکوز کرلیں۔ایرانی وزارتِ خارجہ کے ترجمان ناصر کنعانی نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ایران اورسعودی عرب کے درمیان سفارتی تعلقات کی بحالی سے علاقائی ہمسایہ عرب ممالک مصر، اردن اور بحرین کے ساتھ تہران کے تعلقات پربھی “مثبت اثرات” مرتب ہوں گے۔انھوں نے کہا کہ خوش قسمتی سے خطے میں ہم جس مثبت ماحول کا مشاہدہ کررہے ہیں،اس سے یہ مثبت پیش رفت بحرین سمیت دیگر علاقائی ممالک کے حوالے سے بھی ہوسکتی ہے۔ایران کی سرکاری خبر رساں ایجنسی ارنا نے کنعانی کے حوالے سے کہا کہ ہمیں سفارت کاری کے راستے پر مزیداعتماد کرنا چاہیے اور اس سمت میں اقدامات کرنے چاہییں۔ترجمان نے مزید کہا کہ مصر ایک اہم ملک ہے اور دونوں ممالک خطے میں ایک دوسرے کی اہمیت کو قدرکی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔خطے کو تہران اور قاہرہ دونوں کی مثبت صلاحیتوں کی ضرورت ہے۔ان کا کہنا تھا کہ حالیہ برسوں میں ایران اور اردن کے درمیان سیاسی تعلقات کو ترک نہیں کیا گیا ہے اور تہران عمان کے ساتھ اپنے تعلقات کو مزید وسعت دینے کوتیار ہے۔
Load/Hide Comments



