عمران خان کے وارنٹ لے کر کوئی ٹیم لاہور نہیں گئی: اسلام آباد پولیس

اسلام آباد(آن لائن) اسلام آباد پولیس نے تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ خاتون جج کو دھمکانے کے کیس میں سابق وزیر اعظم عمران خان کے وارنٹ گرفتاری لیکر پولیس کی کوئی ٹیم لاہور نہیں گئی۔میڈیارپورٹس کے مطابق اسلام آباد پولیس کے ترجمان نے کہا کہ لاہور میں پہلے سے اسلام آباد پولیس کے اہلکار موجود ہیں، ٹیم بھیجنے کا فیصلہ افسران مشاورت سے کریں گے، اسلام آباد پولیس قانون کے مطابق مشاورت کے بعد عمران خان کے خلاف کارروائی کرے گی۔